پاکستان میں جمہوریت نہیں، آئی ایف جے کی رپورٹ۔۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا ہے کہ۔۔پاکستان میں سیاست اور جمہوریت اس حد تک کمزور ہوگئی ہے کہ حال ہی میں جاری صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹریشنل فیڈریشن آف جرنلٹس کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان اس وقت جمہوری انڈیکس میں شامل ہی نہیں ہے یعنی ان کے بقول یہاں جمہوریت نہیں ہے۔ انہوں نے ایسا شاید اظہار رائے کی آزادی نہ ہونے اور پیکا جیسے قوانین کے تناظر میں کہا ہو مگر کیا یہ حقیقت نہیں کہ ہائبرڈ نظام اب جڑیں پکڑ گیا ہے اور سویلین اسپیس کم سے کم ہوتی جا رہی ہے۔روزنامہ جنگ میں اپنے تازہ کالم میں وہ لکھتے ہیں کہ۔۔  آئین ہے مگر آئین کی عمل داری نہیں۔ قانون ہے مگر قانون کی حکمرانی نہیں، میڈیا ہے مگر آزادی رائےکی آزادی نہیں۔ رہ گئی بات حکومتوں کی تو ان کی کارکردگی صرف سرکاری اشتہارات میں نظر آتی ہے یقین نہ آئے تو کچھ روز انتظار کر لیں ’’بارشوں‘‘ کے اربوں روپےکے پروجیکٹ کا پوسٹ مارٹم ہو جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں