pakistan nahi chora | Aftab Iqbal

پاکستان میں ایک خلیفہ آنے والا ہے، آفتاب اقبال کا دعویٰ۔۔

معروف اینکر پرسن اور کالم نگار آفتاب اقبال نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا نظام عنقریب بڑی تبدیلی سے گزرنے والا ہے۔ ان کے مطابق “اللہ نے اس کا فیصلہ کر لیا ہے اور پاکستان میں ایک خلیفہ آنے والا ہے۔اپنے وی لاگ میں آفتاب اقبال کاکہنا تھا کہ  وہ شخص 45 سال عمر کا ہوگا، وردی میں نہیں ہوگا اور اس کا تعلق بنو ہاشم کے خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خاندان تاریخی روایات کے مطابق 710 عیسوی میں برصغیر میں پہنچا تھا۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ “نئے نظام کو اللہ کا بھیجا ہوا شخص لیڈ کرے گا، جسے ووٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ طویل عرصہ حکمرانی کرے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ  “اس تبدیلی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید جنگ ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں