پاکستان میں آزاد صحافت کو کچل دیاگیاہے، پی یوجے۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور پریس کلب نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر پیکا ایکٹ کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے اور صحافیوں کے معاشی حقوق کا تحفظ ہر صورت ممکن بنانے کا عزم کیا ہے جبکہ پی ایف یوجے کے پلیٹ فارم پر صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے “جرنلسٹ الرٹ” ایپ متعارف کروادی گئی ہے۔ اس حوالے سے لاہور پریس کلب میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر افضال طالب نے کی جبکہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی، سینئر صحافی دین محمد درد ،صلاح الدین بٹ، جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب عمران شیخ اور جوائنٹ سیکرٹری پی یو جے شیر علی خالطی ،اعجاز مرزا سمیت مزدور تنظیموں کے قائدین حنیف رامے ،بابا سرور ،کامریڈ عرفان نے خصوصی پر شرکت کی۔ تقریب میں متفقہ قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ پیکا کا قانون شہری آزادیوں اور آزادی صحافت پر شدید ترین حملہ ہے۔آزادی صحافت کے اس عالمی دن کے موقع پر پیکا ایکٹ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا جاتا ہے جبکہ اس کے لئے صحافی اور ملک بھر کی مزدور تنظمیں اور سول سوسائٹی صحافیوں کی جدوجہد میں ساتھ کھڑی ہیں۔ سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب افضال طالب نے کہا کہ پی ایف یوجے کے تحت جرنلسٹ الرٹ ایپ متعارف ہونے سے لاہور پریس کلب سمیت کراچی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ پریس کلب کے صحافی کسی حد تک محفوظ ہو سکیں گے،افسوس ناک امر یہ ہے کہ جمہوری دور میں صحافی لاپتہ ہوتے ہیں انہیں دھمکیاں ملتی ہیں تاہم یہ اچھی بات کے پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے صحافیوں کے اس دکھ کو سمجھتے ہوئے یہ ایپ متعارف کروادی ہے۔ انہوں نے پیکا ایکٹ کو صحافیوں کو آزادی صحافت کے اصول کے تحت خبریں دینے سے روکنے کی کوشش قرار دیا۔ پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے کہا کہ آج جمہوری دور میں عوام کو بولنے ،لکھنے آزادی تحریر و تقریر کی پابندی کا سامنا ہے۔آئینی دور حکومت میں عوام سے آئینی حق چھین لینا آئین شکنی کے مترداف ہے، اس مشکل دور حکومت میں پاکستان میں آزاد صحافت کو کچل دیا گیا ہے،ان پابندیوں کو پاکستان کے صحافی تسلیم نہیں کرتے اور اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کا عزم رکھتے ہیں،انہوں نے اعلان کیا کہ پیکا کے خاتمے کی تحریک میں صحافی اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے گھیراو ¿ سے لے کر جیل بھرو تحریک تک جدوجہد کے تیار ہیں۔اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری شیر علی خالطی نے صحافیوں کو جرنلسٹ الرٹ ایپ کے بارے میں بریفننگ دی ور بتایا کہ یہ ایپ اقوام متحدہ کے پارلیمانی کمیشن برائے انسانی حقوق کے تعاون سے تیار کی گئی ہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے کہا کہ جرنلسٹ الرٹ ایپ سے صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹ کو درپیش مسائل سے نبرد آزما ہونے میں مدد ملے گی۔ تقریب میں ممبر ایف ای سی مخدوم بلال عامر ، ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد ، سینئر صحافی اور اپینک کے رہنما نواز طاہر ، سعید اختر، عامر سہیل ،عطیہ زیدی ،کنول نسیم ، فیضان بنگش، حبیب چوہان ، افضال بھٹی ، سینئر صحافی محمد علی ،حافظ نعیم ، شہزاد فراموش ،سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں