ماڈل و اداکارہ مشعل خان نے انکشاف کیا ہے کہ کم عمری میں وہ موٹاپے کا شکار تھیں، جس وجہ سے اسکول کے ساتھی طلب علم اور بعد ازاں خواتین اساتذہ نے بھی ان کی جسامت پر طنز کی، انہیں شرمندہ کیا جاتا تھا۔مشعل خان نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، نہ ہی انہوں نے شوبز میں آنے کی کوشش کی، وہ غلطی اور خوش قسمتی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں۔ان کے مطابق ایک بار انہیں کسی کا فون آیا کہ آڈیشن دے دو اور پھر کچھ دن بعد انہیں ’سنو چندا‘ نامی ڈرامے میں کاسٹ کرلیا گیا اور نہ چاہتے ہوئے بھی ان کا شوبز کیریئر شروع ہوگیا۔مشعل خان کا کہنا تھا کہ انہیں بزنس کرنے کا شوق ہے اور وہ بیرون ملک سے پاکستان اسی مقصد سے ہی آئی تھیں کہ ملک میں جاکر کاروبار اور سرمایہ کاری کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے اور لوگوں کو سرمایہ کاری کے فوائد بتانے پر بہت سارے افراد نے ان کی دیکھا دیکھی اسٹاک ایکسچینجز میں سرمایہ کاری کرنا شروع کردی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یک طرفہ محبت کو بیکار اور تکلیف دہ عمل قرار دیا اور کہا کہ انہیں کبھی کسی سے محبت ہوئی، نہ وہ ایسے احساسات رکھتی ہیں۔مشعل خان کے مطابق یک طرفہ محبت دراصل یک طرفہ وقت لذت کا نام ہے اور انہیں بھی اسکول کے زمانے میں ایک شخص پر وقتی یک طرفہ دیوانگی ہوئی تھی لیکن انہوں نے کبھی اس شخص سے بات تک نہیں کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جس شخص پر اسکول کے زمانے میں انہیں دیوانگی تھی، وہ شخص برا انسان بن گیا اور اس نے لوگوں کو تکلیف دینا شروع کردی۔زمانہ طالب علمی میں جسامت پر طنز کی بات کرتے ہوئے مشعل خان نے انکشاف کیا کہ وہ بچپن میں موٹاپے کا شکار تھیں اور 14 سال کی عمر تک ان کا وزن بہت زیادہ تھا، جس وجہ سے اسکول کے بچنے ان پر طنز کرتے تھے۔مشعل خان کا کہنا تھا کہ ہائی اسکول میں بھی انہیں خواتین ٹیچرز کی جانب سے ہراسانی، طنز اور شرمندہ کرنے کا سلسلہ جاری رہا اور بعض خواتین اساتذہ جان بوجھ کر ان سمیت دیگر لڑکیوں کو تنگ کرتی تھیں، انہیں شرمندہ کرنے کی کوشش کرتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون ٹیچر ہر وقت ان پر اسکول میں میک اپ کرکے آنے کا الزام لگا کر ہر روز ان کا چہرہ دوپٹے سے رگڑواتی تھیں اور ان کا چہرہ سرخ ہوجاتا تھا لیکن اس باوجود استانی کو یقین نہیں آتا تھا کہ وہ میک اپ کے بغیر ہی آئی ہیں۔

ٹیچرز نے ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا، ماڈل و اداکارہ کا انکشاف۔۔
Facebook Comments