shohar ko qatal karne wali tiktoker ko umar qed ki saza

ٹک ٹاک پر طویل وڈیوز بہت جلد ممکن۔۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک نے کچھ صارفین کے استعمال کے لیے 60 منٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا آپشن آزمائش کے لیے پیش کر دیا۔ٹِک ٹاک کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام یوٹیوب سمیت دیگر اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔اس پائلٹ فیچر کی عوامی سطح پر نشاندہی سب سے پہلے سوشل میڈیا تجزیہ کار میٹ نیوارا نے کی، بعد ازاں ٹِک ٹاک نے ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ پر اس فیچر کی تصدیق کی، تاہم یہ بات واضح نہیں کہ یہ اپ ڈیٹ کن خطوں میں دستیاب ہوگی اور آیا اس وقت یہ فیچر دیگر صارفین کی رسائی میں بھی ہے یا نہیں۔واضح رہے ٹِک ٹاک کمپنی کے مطابق فی الحال اس فیچر کو وسیع پیمانے پر جاری کرنے کا فوری کوئی ارادہ نہیں رکھتی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے اس فیچر کا متعارف کرایا جانا اس کی کم ہوتی نمو کو بڑھانے کی تازہ ترین کوشش ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں