ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ حریم سہیل کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر زیادہ تر بے ہودہ مواد بنتا ہے اور وہاں کے اکثر افراد کو اداکاری نہیں آتی۔حال ہی میں حریم سہیل نے ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈراموں کے سیٹس پر بڑے اور مشہور اداکاروں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، انہیں اپنے سینز کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا، وہ آتے ہیں اور فوراً ان کا سین شوٹ کرلیا جاتا ہے۔اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے حریم سہیل نے بتایا کہ ان کی شادی محبت کی بنیاد پر ہوئی اور شوہر سے ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ان کا بہت خیال رکھتے ہیں، ضروری نہیں کہ شوہر صرف پیسہ خرچ کرکے بیوی کی دلجوئی کرے بلکہ وہ محبت، تعریف اور نرم گفتگو کے ذریعے بھی بیوی کو خوش رکھ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک کسی ٹک ٹاکر میں قدرتی اداکارانہ صلاحیت یا ’اداکاری والے جراثیم‘ نہ ہوں، وہ اصل اداکار نہیں بن سکتا، ہوسکتا ہے شروعات میں سفارش یا پرچی کے ذریعے کچھ پروجیکٹس مل جائیں، لیکن وہ زیادہ دیر تک اس فیلڈ میں نہیں ٹھہر سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک پر بننے والے مواد میں بے ہودگی نمایاں ہوتی ہے۔
