ٹوٹی سڑک نے سینئراداکارمصطفیٰ قریشی کی ٹانگ توڑ دی۔۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکارمصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس کے بعد وہ 6 ہفتے تک گھر سے نہیں نکل سکتے۔ اداکار مصطفیٰ قریشی نے بتایا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد گھر کے باہر واک کر رہا تھا، سڑک کھدی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی سڑک میں پاؤں پھنس گیا اور میں بری طرح گرا، میرا سر سڑک سے ٹکرایا اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، آنکھ بچ گئی۔اداکار کے مطابق وہ صبح کراچی کے علاقے کلفٹن میں اپنے گھر کے باہر معمول کے مطابق واک کر رہے تھے کہ اچانک ایک گڑھے میں پیر پھسلنے سے گر پڑے۔حادثے کے نتیجے میں ان کی ٹانگ کی ہڈی فریکچر ہوگئی جبکہ چہرے پر بھی معمولی زخم آئے۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کو عقل دے کہ وہ شہر کی سڑکیں بنا دیں۔مصطفیٰ قریشی نے بتایا کہ مجھے آج رضا ربانی کی کتاب کی تقریب میں جانا تھا، مگر نہیں جا سکا۔یاد رہے کہ مصطفیٰ قریشی پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اور سینیئر اداکار ہیں جنہوں نے مولاجٹ، اور دیگر درجنوں سپرہٹ فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں