راولپنڈی اسلام آباد یونین اف جرنلسٹس کے سینیئر جوائنٹ سیکرٹری گلزار خان نے سکستھ روڈ چوک میں تعینات ٹریفک وارڈن کی جانب سے سینیئر صحافی حمید عباسی کے ساتھ بد اخلاقی اور وردی کے نشے میں اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ سینیئر جوائنٹ سیکرٹری گلزار خان کا کہنا ہے کہ تادم تحریر سامنے انے والی ویڈیو میں واضح سنائی اور دکھائی دے رہا ہے کہ ٹریفک وارڈن کو اختیارات کا نشہ ہے۔۔سی ٹی او راولپنڈی ایسی جیسی سوچ رکھنے والے وارڈنز کو ریسٹ دیں اور انکا دوبارہ سے مکمل چیک اپ کروائیں۔کیونکہ اگر کسی اور نے انھیں اپنا تعارف کرایا تو ممکن ہے بات گریبان تک پہنچ جائے۔اس معاملے پر آر آئی یو جے اور صحافی برادری سی ٹی او صاحبہ کے ایکشن کی منتظر ہے انھیں از خود نوٹس لینا چاہیے تاکہ راولپنڈی میں باہمی تعاون کا سلسلہ مزید فروغ پا سکے۔