وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایتھلیٹ وجرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے ملاقات کی- ایتھلیٹ مونا خان کو 42.2 کلو میٹر طویل لندن میراتھن 2025 کو مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے-ایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو گولڈ میڈل پیش کیا-وزیراعلی مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو پانچ،پانچ لاکھ روپے کے چیک دئیے-وزیراعلی مریم نواز نے مونا خان کی درخواست پر ٹی شرٹ پر دستخط کیے-مونا خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز نے مونا خان اور ان کے کوچ محمد یوسف کو پر مبارکباددی-مونا خان اور محمد یوسف نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ۔ایتھلیٹ،جرنلسٹ مونا خان نے کہاکہ پنجاب کی بیٹی نے سندھ کی بیٹی کو بے مثال عزت دی۔سندھ کی بیٹی کو پنجاب بلا کر عزت افزائی کی اورحوصلہ بڑھایا۔اپنا میڈل وزیراعلیٰ مریم نواز سے منسوب کرتی ہوں۔ مریم نواز بہت اچھی وزیراعلیٰ تو ہیں ہی، شاندار خاتون بھی ہیں۔ خواتین کو روتے دکھایا جاتا ہے یہ حقیقت نہیں،پاکستانی خواتین بہت بہادر ہیں۔مونا خان نے کہاکہ مریم نواز کی وجہ سے پازیٹو انرجی ملی اوراسی جذبے کے تحت اعزاز حاصل کیا۔پنجاب کے عوام سے ہمیشہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے بارے میں تعریف سنی۔پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے طلباء کو سکالر شپ اورلیپ ٹاپ وزیراعلیٰ کا احسن اقدام ہے۔عالمی سطح پر جب بھی اعزاز حاصل کروں گی تو پاکستان اورپاکستان کی بیٹی مریم نواز کا نام بھی آئے گا۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور سیکرٹری سپورٹس مظفر خان سیال بھی موجود تھے-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ایتھلیٹ و صحافی مونا خان کو پانچ لاکھ کا چیک۔۔
Facebook Comments
