کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے پولیس کی جانب سے کراچی پریس کلب کی ناکہ بندی اور صحافیوں کی کلب کی رسائی میں رکاوٹوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے انتظامیہ کی ناکامی قرار دیا صدر طاہر حسن خان نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کی رکاوٹوں سے صحافی برادری مشکلات اور اذیت کا شکار ہے جیسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کہا کہ چند درجن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس فوج کی تعیناتی سمجھ سے بالا تر ہے آزادی اظہار رائے پر شہری کا حق ہے کراچی پریس کلب کے راستوں کو بند کرنا قابل مذمت اقدام ہے مجلس عاملہ نے وزیراعلی اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روز پریس کلب کی ناکہ بندی کا فوری نوٹس لیں دوسری صورت میں سندھ انتظامیہ کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
Facebook Comments
