پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز نے فرنچ کلچرل سینٹر کے تعاون سے ورلڈ فوٹوگرافی ڈے کی ایک یادگار اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں روشنی اور عکس کے فن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد فرنچ کلچرل سینٹر میں ہوا جہاں نمایاں شخصیات کی موجودگی نے محفل کے وقار کو دوبالا کردیا۔مہمانانِ گرامی میں عرفان سومرو، ڈائریکٹر جنرل فارن افیئرز، ڈپٹی قونصل فرانس، اعزازی قونصل جنرل آئیوری کوسٹ فضل کریم دادا بھائی، چیئرمین ایمپلائز فیڈریشن مجید عزیز، سلمان فوڈز کے سرفراز احمد، روایت کے محمد رضوان، مشیرِ گورنر طارق مصطفی اور پروفیسر رحمت خان شامل تھے۔ ان معزز مہمانوں کی شرکت نے تقریب کے ماحول کو نہ صرف خوشگوار بنایا بلکہ اسے ایک بین الاقوامی رنگ بھی عطا کیا۔اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی موجودگی سے تقریب کو کامیاب بنایا۔ لمحوں کو امر کرنے والے ان فوٹوگرافرز نے اپنے فن اور اپنی وابستگی سے یہ ثابت کیا کہ روشنی اور سایہ جب کیمرے کے پردے پر قید ہوتے ہیں تو وہ محض تصویریں نہیں بلکہ زندہ داستانیں بن جاتے ہیں۔یہ تقریب اس بات کا اظہار تھی کہ فنِ عکاسی صرف تصویر کشی نہیں بلکہ احساسات، تاریخ اور لمحوں کو محفوظ کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔
ورلڈ فوٹوگرافی ڈے کی پر وقار تقریب۔۔۔
Facebook Comments
