میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 بلین سے زائد ہو گئی ہے۔دوہزارچودہ میں فیس بک کے بانی زکربرگ نے واٹس ایپ کو 19 بلین ڈالر میں خریدا تھا اور 2020 میں ایپ کے صارفین کی تعداد 2 بلین تھی، اب یہ دنیا کی چند ایپس میں شامل ہو گئی ہے جو 3 بلین سے زائد ماہانہ صارفین رکھتی ہیں۔میٹا کی حالیہ کانفرنس کال میں زکربرگ نے کہا کہ واٹس ایپ کی بڑھتی ہوئی صارفین کی تعداد اسے کمپنی کے لیے ایک اہم کاروباری پلیٹ فارم بناتی ہے۔میٹا کی سی ایف او سوسن لی نے بتایا کہ واٹس ایپ صارفین بڑی تعداد میں اے آئی کے ساتھ ون آن ون چیٹس میں مصروف ہیں جو ایپ کے استعمال کو مزید بڑھا رہا ہے۔کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کے کاروباری شعبے میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ ایپ میٹا کے 510 ملین ڈالر کے منافع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔