معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے والد سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے پاس والد کی کوئی تصویر ہے نہ والد ان کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے ہیں۔کنول آفتاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے مختلف ذاتی سوالات بھی کیے گئے۔ان سے ان کے شوہر ٹک ٹاکر ذوالقرنین اور بیٹی کے حوالے سے بھی پوچھا گیا جب کہ ان سے ان کے وزن سے متعلق بھی دریافت کیا گیا۔ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ان کا وزن 78 کلو گرام تک پہنچ چکا ہے اور ان کا قد 5 فٹ سے زیادہ ہے، آج کل وہ کسی طرح کی ڈائٹنگ نہیں کر رہیں، اس لیے ان کا وزن بڑھ چکا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے پاس والد کی کوئی تصویر نہیں ہے، اگر ان کے پاس والد کی تصویر ہوتی تو وہ مداحوں کو ضرور دکھاتیں۔ساتھ ہی کنول آفتاب نے انکشاف کیا کہ لیکن ان کے والد کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کی اولاد بھی ہے۔ٹک ٹاکر کے مطابق ان کے والد کو ان پر ذرا بھی فخر نہیں، ان کے والد کے لیے کوئی اولاد نہیں ہے۔کنول آفتاب کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو بیوی سے فرق پڑتا ہے، دوسرے رشتے داروں سے فرق پڑتا ہے لیکن اولاد سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کے لیے اولاد ہو یا نہ ہو، انہیں اس سے کوئی فرق نہیں۔ٹک ٹاکر نے والد کے رویے سے متعلق انکشاف تو کیا لیکن اس حوالے سے انہوں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔
