نیو نیوز کے کارکن نصیب علی تبسم نے ادارے پر گریجوایٹی کے حصول کے لیے کورٹ میں کیس کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیب علی تبسم عرصہ بارہ سال سے نئی بات میڈیا گروپ کے ملازم رہے ۔ نئی بات اخبار سے شروعات کی بعدازاں ان کا ٹرانسفر اے لائٹ اور بعدازاں نیو نیوز میں کردیا نصیب علی تبسم ایک ہی ٹائم میں نیو نیوز اور لاہور رنگ میں کام کررہے تھے 2023 میں استعفی دیکر ادارہ چھوڑ دیا اور اپنی گریجوایٹی کا مطالبہ کیا جو ادارے نے دینے سے انکار کردیا نصیب علی تبسم نے ویجز اتھارٹی میں بقایا جات کے حوالے سے کیس کیا جسے ادارے نے اپنے اثرو رسوخ سے فارغ کروادیا بعدازاں نصیب علی تبسم نے لیبر کورٹ نمبر دو میں اپیل کی جس پر جج نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے اتھارٹی کا فیصلہ معطل کردیا اور کیس کو این آئی آر سی میں ٹرانسفر کرنے کا حکم جاری کردیا این آئی آر سی کے ممبر سراج الاسلام خان نے ادارے کے چیئرمین چوہدری عبدالرحمان کو بذریعہ نوٹس ہدایت کی کہ وہ عدالت میں پندرہ مئی کو پیش ہوں۔