نیوزون کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ۔۔۔

میڈیا انڈسٹری میں جاری بحران کے دوران ہوا کا ایک خوشگوار جھونکا۔۔ دھرتی میڈیا گروپ میں ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ رمضان الاؤنس دیئے جانے کے بعد اب الکبیر گروپ کے چیئرمین چودھری اورنگزیب نے نیوز ون میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا، جس کا اطلاق یکم جنوری دوہزار چھبیس سے ہوگا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نیوزون میں نیوز روم سے تعلق رکھنے والے تیس سے زائد لوگوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا ہے۔ جس میں پی سی آر، نیوز روم، رپورٹنگ، کیمرہ سیکشن، ڈرائیور  حضرات بھی شامل ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیوز ون میں دسمبر کی تنخواہ بھی کلیئر کردی گئی ہے اور جنوری کی سیلری بھی رمضان المبارک میں لازمی دے دی جائے گی۔۔ دوسری طرف نیوز ون کی ایک خاتون اینکر نے اچانک استعفا دے دیا، جب اس حوالے سے پپو سے معلومات لی گئیں تو معلوم ہوا ہے کہ ان کا کسی ساتھی خاتون اینکر سے کوئی معاملہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے ادارہ چھوڑنے کا ترجیح دی۔۔اسی  طرح اسپورٹس رپورٹر نے بھی استعفا دے دیا اس کی جگہ ایک اور اسپورٹس رپورٹر کو رکھ لیا گیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں