نیوزون کی جانب سے پیمرا کے حکم کے کھلی خلاف ورزی۔۔

پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے احکامات کے باوجودہ نیوز ون چینل انتظامیہ کی جانب سے دو سنئیر صحافیوں کو بقایا جات ادا نہیں کئیے گئے۔پیمرا نے اپنے 108ویں اجلاس میں پانچ ماہ قبل  بقایا جات کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نیوز ون کے سابق بیورو چیف، سنئیر  صحافی منور بٹ اور سابق چیف رپورٹر نیوز ون سعید لودھی نے نیوز ون انتظامیہ کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پیمرا سے رجوع کیا تھا۔پیمرا کے مختلف اجلاسوں میں یہ معاملہ زیر بحث آیا ،نیوز ون انتظامیہ کی جانب سے احتشام اسلم پیمرا کے سامنے پیش ہوئے۔پیمرا حکام نے 11اپریل 2025 کو دونوں صحافیوں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئ نیوز ون انتظامیہ کو بقایا جات کی ادائیگی کا حکم دیا تاہم پیمرا کے اس حکم پر اب تک عمل درآمد نہ ہوسکا ہے۔دونوں سنئیر صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر پیمرا اپنے ہی احکامات پر عمل درآمد نہیں کرواسکتا تو اسے بند کردینا چاہیے۔سنئیر صحافی منور بٹ کی جانب سے 25 لاکھ جبکہ سعید لودھی کی جانب سے 18 لاکھ روپے کے بقایا جات کے دعوے پر پیمرا کی جانب سے ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں