نیوزون میں چھانٹیوں کا آغاز۔۔

نیوزون میں اخراجات پر قابو پانے کے لئے چھانٹیاں شروع کردی گئی ہیں۔ گزشتہ روزاسلام آباد کے بیوروچیف اور اینکر سمیت منیجر ایڈمن کو بھی فارغ کردیاگیا، جب کہ کراچی اور لاہور سے بھی کچھ لوگوں کے نکالے جانے کی اطلاعات ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ بیوروچیف اسلام آباد نے اپنی ٹیم کے اراکین سے کہاکہ ہےکہ دوستو! نیوز ون میں ہمارا وقت بہت اچھا گزرا،میں نے پوری کوشش کی کہ کسی کا نقصان نا ہو۔۔لیکن میں کسی کو نوکری سے فارغ کرنے سے بہتر سمجھتا ہوں کہ خود کو اک سائیڈ پر کر لوں۔اس تناظر میں نیوز ون کو خیر آباد کہہ رہا ہوں۔۔۔آپ میں سے کوئی بھی جلد بازی کا مظاہرہ نا کرے اور مناسب سمجھے تو مشورہ کر لیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ بیوروچیف پر چھانٹیوں کا دباؤ تھا لیکن جب انہوں نے انکار کیا تو ان سے استعفا طلب کرلیاگیا۔۔بیوروچیف معروف اینکر عیسیٰ نقوی کو فارغ کئے جانے کے بعد ان کے ٹائم سلاٹ میں پروگرام بھی کررہے تھے۔ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ادارے نے اب تک عیسیٰ نقوی اور ان کی ٹیم کے واجبات ادا نہیں کئے ہیں، بتایاجارہا ہے کہ چینل انتظامیہ کے مطابق اینکر کے پاس ادارے کی گاڑی ہے واپس کرینگے تو واجبات دیں گے۔پپو کے مطابق لاہور سے دو سے تین رپورٹرز کو اور اسلام آباد بیورو سے ایڈمن منیجر سمیت متعدد افراد کو فارغ کیاگیا ہے۔ کراچی میں بھی ڈاؤن سائزنگ کیلئے فہرست تیار کرلی گئی ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ ملتان بیورو بھی بند کردیاگیا ہے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد بیورو میں چائے بھی بند کردی گئی ہے، ڈی ایس این جی کھڑی رہتی ہے۔ فیول کا رونا رہتا ہے۔ دوسری طرف نیوزون کی بندش سے متعلق میڈیا انڈسٹری میں بدھ کی شام افواہ پھیل گئی، نیوزون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینل بند نہیں کیا جارہا صرف اخراجات پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔پپو نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ الکبیرکے ملازمین کو ہر ماہ دو تاریخ کو سیلری دے دی جاتی ہے لیکن چینلز ملازمین ڈیڑھ دو ماہ بعد ایک ماہ کی تنخواہ لے رہے ہیں،ستمبر کی سیلری ابھی تک کسی کو نہیں دی گئی اور اکتوبر کی سیلری بھی سر پر آگئی کیوں کہ یہ مہینہ بھی ایک دن بعد ختم ہورہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں