نیوزون میں نئی انتظامیہ آنے کے باوجود تنخواہوں میں تاخیر جوں کی توں ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ نیوز ون اور وسیب میں یکم اکتوبر سے ٹیک اوور کرے گی، لیکن ملازمین اس بات سے پریشان ہیں کہ پچاس ہزار سے کم والوں کی جون کی تنخواہ ادا کردی گئی لیکن پچاس ہزار سے اوپر والوں کو اب تک پوری تنخواہ نہیں مل سکی، جولائی اور اگست کی تنخواہ کا بھی کچھ پتہ نہیں۔۔ پپو کے مطابق جب ملازمین اکاؤنٹس میں جاکر سیلری کا پتہ کرتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ ہمیں کچھ نہیں پتہ، ہم تو اپنی فائلیں فائنل کررہے ہیں، پپو کا کہنا ہے کہ نیوز ون اور وسیب کے سامان کی شفٹنگ کا کام فی الحال جاری ہے۔ وسیب کو ریڈ ہاؤس میں اور نیوز ون کو گرے ہاؤس میں شفٹ کیا جائے گا۔ جب کہ ٹی وی ون کو فروخت نہیں کیا گیا وہ وائٹ ہاؤس میں شفٹ ہوگا، اس حوالے سے تمام سامان، پی سی آر، مشینیری، فرنیچر کی منتقلی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ریڈ ہاؤس، گرے ہاؤس اور وائٹ ہاؤس تین الگ الگ عمارتوں کے نام ہیں، جسے اب ہر چینل کے لئے الگ کیاجارہا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیوزون کے حالات اتنے پتلے ہیں کہ اسٹوڈیو کے اے سی بند ہونے کی وجہ سے اینکرز اسٹوڈیو کا دروازہ کھول کر خبریں پڑھنے پر مجبور ہیں۔ واش روموں میں ٹشوپیپرز اور ہینڈواش تک نہیں۔ ملازمین اس آسرے پر ہیں کہ شاید نئی انتظامیہ کے ٹیک اوور کرنے کے بعد حالات میں کچھ بہتری آجائے۔ نئے سی او او عمر احمد صاحب کے حوالےسے یہ مشہور ہے کہ سیلری کے معاملے میں وہ ورکرز کا بہت خیال کرتے ہیں اور ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ سیلری وقت پر دی جائے، لیکن شاید حالات ابھی ان کی گرفت میں نہیں۔