نیوزون میں برطرفیاں،تنخواہیں پھر بھی نہیں۔۔

ایک بار پھر نیوز ون کے ورکر پریشان ۔۔ہر وقت ٹینشن میں مبتلا رہتے ہیں کہ  کسی وقت پروانہ مل جائے فراغت کا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ  نیوز ون میں کراچی اسلام آباد لاہور کی ڈی ایس این جی آپریشن بند کرکے  اسٹاف کو فارغ کردیا گیا اس سے قبل نائٹ شفٹ ختم کر کے نائٹ والوں کو فارغ کیا گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چینل انتظامیہ نے سوشل میڈیا والوں کو بھی فارغ کردیا ہے۔۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں گزشتہ چند روز میں تیس کے قریب لوگوں کو فارغ کیاگیا ہے۔۔ پپو۔کا کہنا ہے بلڈر مالکان کو شاید اب پروفیشنل جرنلزم سے دلچسپی نہیں ہے بس کاروبار چلتا رہے حال ہی میں روزنامہ مساوات کے سابق ایڈیٹر منصوربخاری جومارکیٹنگ سے وابستہ تھے فارغ کیا گیا اب مزید لیٹرز کی تیاری جاری ہے جبکہ تنخواہیں دوبارہ لیٹ ہونا شروع ہوگئی ہیں۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ادارے کے ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، نیوزون کے ملازمین کو اکتوبر اور نومبر کی سیلری تاحال نہیں ملی اور بقول ملازمین مستقبل قریب میں کوئی آسرا بھی نظر نہیں آرہا۔۔جب فنانس والوں سے سیلری کا پوچھا جاتا ہے توملازمین کو تاثر دیا جاتا ہے کہ نوکری کرنی ہے تو کرو ورنہ ہماری جان چھوڑو، تنخواہ مانگ کر شرمندہ نہ ہوں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں