نیوزون ملازمین کیا عدالت سےرجوع کریں۔۔

تحریر: عبدالرشید

افسوس، یقین دہانی اور مذمت سے معاملہ کہیں آگے جا چکا، مظلوموں کی آواز بننے والے صحافیوں کی آواز سننے کو کوئی بھی تیار نہیں۔

نیوز ون میں انتظامیہ کی لا پرواہی اور بد انتظامی عروج پر جا پہنچی ہے اور تیسرا مہینہ اختتام پذیر ہونے کو ہے لیکن 2 ماہ کی سیلیری کے بارے میں تاحال کوئی بھی بتانے کو تیار نہیں۔ سیلیری نا ہونے کی وجہ سے نیوز ون کے ملازمین کے حالات بہت خراب صورت اختیار کرچکے ہیں لیکن مجال ہے کہ الکبیر ڈیویلپرز کے مالکان اور ان کے زیر انتظام چلنے والے ایئر ویز میڈیا گروپ کے انتظامی امور دیکھنے والے اور اس گروپ کے تحت چلنے والے نیوز ون کی انتظامیہ ٹس سے مس ہوئی ہو۔

نیوز ون کے ملازمین کا کوئی بھی پرسان حال نہیں۔

 نیوز ون انتظامیہ کے کرتا دھرتا نا ہی ملازمین کی داد رسی کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں اور نہ ہی انہیں اس پریشانی کے عالم میں ملازمین کو کسی قسم کا جواب ہی دینے کو تیار ہیں۔ ادارے کے ملازمین کی داد رسی تو درکنار نیوزن ون انتظامیہ ان کی بات بھی سننے کو تیار نہیں۔

افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس معاملے میں بیان بازی، یقین دہانی کے علاوہ اب تک کسی نے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں، مقتدر حلقوں ، صحافتی تنظیموں اور دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل ہے کہ کچھ مداخلت کرکے نیوز ون کے ملازمین کی داد رسی کا ذریعہ اور اقدام کریں۔۔ اس سے پہلے کے ایک اور ادارے کے ملازمین بول نیوز کے متاثرین کی طرح عدالت کے دروزے پر دستک دینے پر مجبور ہو جائیں ۔۔(عبدالرشید)۔۔

(یہ تحریر عبدالرشید کے سوشل میڈیااکاؤنٹ سے لی گئی ہے )

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں