نیوز ون کے تعمیراتی صنعت سے وابستہ مالکان ادارے کوچلانے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ملتان دفتر خالی کردیا جس کاسامان کراچی پہنچانے کے بعد اکاؤنٹس کے لوگوں نے غریب کباڑی کوبھی چونالگادیا۔ پپوکے مطابق تنخواہوں کے مسلسل لیٹ ہونے کے ساتھ اہم عہدوں پرفائز نان پروفیشنل افراد کوبیش قیمت گاڑیوں، مسلسل تنخواہوں میں اضافے جبکہ ورکر جرنلسٹ جنکی تنخواہیں تیس ہزار تک ہیں مسلسل تنخواہوں میں تاخیرسے ہراساں کرنے کا عمل تو جاری ہے ہی،اب باہر والوں کو بھی پریشان کرنا شروع کردیا گیا۔کباڑی جاوید جس نے اپنی جمع پونجی اور کچھ لوگوں سے رقم ادھار لیکر دس لاکھ کا سامان اٹھایا، جس میں پنکھے، کمپیوٹرز اے سی شامل تھے لیکن اکاؤنٹس والوں نے غریب کباڑی کو چونا لگاتے ہوئے،پرانے اے سی سے کمپریسر پنکھوں سے قیمتی سامان نکال کر کباڑاس کے حوالے کیا جس میں اسے چار لاکھ کا نقصان ہوا جب احتجاج کیا تو دھمکیاں دیں ۔کباڑی کا کہنا ہے اگر اسے رقم نہ دی گئی تو وہ نیوزون کے دفتر کے ساتھ خودسوزی کرلے گا۔کباڑی کاکہناہے کہ وہ اپنے دور کا نامورگلوکار تھا اب کباڑی کا کام کررہا ہے، اس کا مزید کہنا تھا کہ نیوزون کے مالک چوہدری اورنگزیب کے بارے میں سنا ہے وہ بھی محنت سے اس مقام تک پہنچے امید ہے اسکی بات سنیں گے اس سلسلے میں وہ جلد لاہور روانہ ہورہاہے جہاں چوہدری اورنگزیب کے دفتر کے سامنے احتجاج کرے گا۔جاوید کباڑی نے جمعہ کی شام نیوزون کے باہر عمران جونیئرڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کے ساتھ نیوز ون والوں نے فراڈ کیا ہے۔ مال دکھایا کچھ اور بیچا کچھ۔۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے دس لاکھ روپے کی ادائیگی فنانس ڈپارٹمنٹ کے انعام صاحب کو کی۔۔ یہ پیسے اس نے کسی سے ادھار لے کر دیئے تھے، اس کا مزید کہنا ہے کہ میں بہت غریب آدمی ہوں، نیوزون کے مالک چودھری اورنگزیب انصاف کرے اور میری رقم واپس دلائے یا مجھے جو مال دکھایا تھا جس کی پوری ادائیگی لے چکے ہیں وہ مجھے دیا جائے۔۔
