نیشنل پریس کلب کے آئی ٹی روم کی تزئین و آرائش مکمل

انٹرلنک ایڈورٹائزنگ کے سی ای او ساجد خان کے تعاون سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے آئی ٹی روم کی مکمل تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا اس سلسلے میں ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافتی تنظیموں کے عہدیداران اور سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی گورننگ باڈی کے رکن نوید شیخ کی ذاتی کاوشوں سے یہ تعاون ممکن ہواجس کے نتیجے میں آئی ٹی روم میں نئے کمپیوٹرز، جدید ڈیسک، پنکھے، لائٹس، وال پینلز اور روف سیلنگ بورڈز نصب کیے گئے  آئی ٹی روم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مکمل طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ صحافی برادری کو بہتر سہولیات میسر آ سکیںافتتاحی تقریب میں آئی ٹی روم کا باقاعدہ افتتاح صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کیا اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، نائب صدر شاہ محمد، سابق صدر آر آئی یو جے طارق ورک، صدر ریبجا سردار شاہد اور دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھےمقررین نے اپنے خطاب میں انٹرلنک ایڈورٹائزنگ کے سی ای او ساجد خان اور گورننگ باڈی کے رکن نوید شیخ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی روم کی بہتری سے صحافیوں کو جدید سہولیات فراہم ہوں گی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اسی طرح کے اقدامات جاری رہیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں