نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ’ترکش کافی کے عالمی دن‘ کے موقع پر ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل، ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو،پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر، یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے سربراہ خلیل طوکار، چیئرمین قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیاق ، اوصاف میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو محسن بلال سمیت اہم شخصیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سینئر صحافیوں، میڈیا نمائندگان اور مختلف سماجی و ثقافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نزیر اوغلو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکش کافی کا عالمی دن منانے کا مقصد اس عالمی ثقافتی ورثے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور باہمی اخوت و محبت کو فروغ دینا ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ آزمائش کی ہر گھڑی پر پورے اُترے ہیں،2005 کے زلزلے سے لے کر سیلابوں اور پاک بھارت کشیدگی تک، ترکی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ترک سفیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دینی، ثقافتی اور عوامی روابط مزید مضبوط ہوں گے،پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز نے کہا کہ ترکی ہمارا انتہائی قریبی اور قابلِ اعتماد دوست ملک ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے ترک حکومت اور عوام کو ترکش کافی کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دن پاکستان اور ترکی کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بناتا ہے،یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے سربراہ خلیل طوکارنے کہا کہ ترکی میں پانچ دسمبر ترکش کافی ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے،یہ ایک روایتی تہوار ترکی کے ثقافتی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات نئی بلندیوں پر جا رہے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان یہ صرف سفارتی رشتہ ہی نہیں بلکہ برادر ملکوں کے عوام کے دلوں سے جڑا ہوا ہے،اوورسیز مسلم لیگ کے فاؤنڈر صدر راجہ محمد اشتیاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اور ہم سب کو ملک کی مضبوطی کے لیے متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا، دس مئی کے بعد پاکستان کو کسی کی ضرورت نہیں، بلکہ دنیا کو پاکستان کی ضرورت ہے، پاک فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے،ڈاکٹر فاروق عادل نے کہا کہ ترکش کافی نہ صرف ایک روایتی مشروب ہے بلکہ ایک ثقافتی علامت بھی ہے جو دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔ تقریب سےخطاب میں نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترک کافی ڈے ایک روایت ہے جسے ترکیہ کے عوام بہت پسند کرتے ہیں،اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قسمت کا حال بھی جانا جاتا ہے، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کا کہنا تھا کہ پاک ترک دوستی ایک لازوال رشتہ ہے اور نیشنل پریس کلب کا یہ خوبصورت ’’ ہال‘‘ اس دوستی کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ محبت پاکستانی صحافی برادری ہمیشہ یاد رکھے گی، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر نائب صدر احتشام الحق نے ترک کافی ڈے ایونٹ کے این پی سی میں انعقاد پرترک سفیر اوریونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے سربراہ خلیل طوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا اعادہ کیا،تقریب میںراولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نائب صدر مظفر ہاشمی، آر آئی یو جے کے سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی، سابق صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران علی اختر، رانا فرحان، غفران چشتی سمیت بڑی تعداد میں سینئر صحافیوں اور میڈیا کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقادترکی پاکستان دوستی کے حق میں نعرے اور ایک خوشگوار ماحول میں ہوا جہاں مہمانوں کو روایتی ترکش کافی بھی پیش کی گئی۔ شرکاء نے اس ثقافتی تقریب کو دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ سے قائم محبت اور بھائی چارے کا بہترین مظہر قرار دیا۔
