نیشنل پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے، عطا تارڑ۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے نیشنل پریس کلب میں پولیس داخلے کو افسوسناک قرار دےدیا۔عطاتارڑ نے کہا نیشنل پریس کلب میں پولیس داخلے کی مکمل تفتیش کی جائے گی، پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے۔اسلام آباد پریس کلب میرے لیے گھر کی طرح ہے۔ اس نا خوشگوار واقعے کی جہاں بھرپور مذمت کرتے ہیں، وہیں یہ بھی یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ اس کی تحقیقات ہوں گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری صاحب موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ محسن نقوی صاحب نے بھی واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں