akhbari sanat ke frogh mein APNS ka kirdaar qabil sataish

نگراں وزیراعظم کی پرنٹ میڈیا سے متعلق معلومات درست نہیں۔۔

آل پاکستان نیوزپیپر سوسائٹی نے پرنٹ میڈیا سے متعلق نگراں وزیراعظم کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔اے پی این ایس کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے بیان سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔ نگراں وزیراعظم نے سرکاری اشتہارات کے نرخ بڑھانے سے متعلق وزارت اطلاعات کی سمری پر گفتگو کی۔اے پی این ایس نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے کہا تھا کہ پرنٹ میڈیا کو اپنا بزنس ماڈل بدلنا چاہیے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا اخبارات کو سرکاری فنڈنگ کے بجائے اپنا ریونیو اپنے وسائل سے بڑھانا چاہیے۔اے پی این ایس نے کہا لگتا ہے نگراں وزیر اعظم کی پرنٹ میڈیا سے متعلق معلومات درست نہیں۔ پرنٹ میڈیا حکومت سے کوئی گرانٹ یا سبسڈی نہیں مانگ رہا۔اے پی این ایس کے مطابق اخبارات حکومت کے اشتہارات سبسڈائز ریٹ پر شائع کرتے ہیں۔ سرکاری اشتہارات کے نرخ خاصے کم ہیں، بلکہ کمرشل ریٹ کا ایک چوتھائی ہیں۔انہوں نے کہا شہباز شریف نے طویل عرصے سے زیر التوا سرکاری اشتہارات کے نرخ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کی سمری وزارت خزانہ میں موجود ہے۔اے پی این ایس نے کہا کہ وفاقی حکومت پر اخبارات کے 2 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ اگر نگراں وزیراعظم سمجھتے ہیں اخبارات کا ماڈل درست نہیں تو سبسڈائز نرخ واپس لے لیتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں