نعت گوئی میں ذرا سی بے احتیاطی شرک کے قریب پہنچاسکتی ہے، صدیق اسماعیل۔۔

‎بین الاقوامی شہرت یافتہ اور ‎صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں صدیق اسمعیل نے کہا ہے ‎  کہ نعت گوئ آسان کام نہیں اسے لکھنے اور پڑھنے میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے جذبات کو پس پشت ڈال کر لکھنا اور پڑھنا ضروری ہے نعت پڑھتے اور لکھتے ہؤے الفاظ کا چناؤ بہت اہم ہے ذراسی بے احتیا طی شرک کے قریب پہنچ سکتی ہے اور شرک کی معافی نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل اور کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری نعت گو شاعر علاؤالدین ہمدم اخانزادہ(اے ایچ خانزادہ) سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر اے ایچ خانزادہ نے اپنا نعتیہ مجموعۂ کلام  “۔ عشق عقیدہ “ بھی پیش کیا اور گزارش کی کہ اس مجموعہ سے کسی نعت کو اپنی آواز عطا فرمائیں تو میرے لئے باعث توقیر اور فخر ہوگا، صدیق اسمعیل نے کہا کہ انشااللہ ضرور پوری کوشش کرونگا۔ ملاقات میں نعت خوانی کے حوالے سے مفصل اور سیر حاصل گفتگوہوئی۔ صدیق اسمعیل نے اے ایچ خانزادہ کو نعتیہ کلام کے مجموعہ کی اشاعت پر مبارکباد دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں