نازیبا وڈیو، خاتون ٹک ٹاکر نے خودکشی کی دھمکی دے دی۔۔

جیکب آباد میں مشہور ٹک ٹاکر سارا بلوچ نے خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے  ویڈیو بیان جاری کردیا۔ٹک ٹاکرسارہ بلوچ نے ویڈیوبیان میں کہاہے کہ مسلسل ہراسانی کا سامنا ہے، ذہنی دباؤ میں ہوں۔ٹک ٹاکرسارہ بلوچ نے  جکھرانی برادری کے 3  افراد پر نازیبا ویڈیوز بنانے اور وائرل کرنے کی دھمکی کا الزام لگاتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے باعث شہر چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ٹک ٹاکر سارا بلوچ کاکہناہے کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی، تحفظ فراہم کیا جائے. کچھ ماہ قبل عمرانی لاڑو کے مقام پر پولیس اہلکار کی مبینہ بدتمیزی اور اس کے بعد مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں