aese log jahan honge gand phelaenge

نادیہ خان نے پہلگام فالس فلیک آپریشن کی دھجیاں اڑادیں۔۔

پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دھجیاں اڑادیں۔ کہا کہ بھارت کے پاس ایسی کون سی سُپر ٹیکنالوجی ہے جو اسے واقعے کے 5 منٹ بعد ہی پتہ چل جاتا ہے کہ حملے میں پاکستان ملوث ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کہا کہ بھارت کے پاس ایسی کون سی سُپر ٹیکنالوجی ہے جو اسے واقعے کے 5 منٹ بعد ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ پاکستان نے کرایا ہے؟، بھارتی حکومت اپنے خوفناک عزائم کیلئے اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بناتی ہے۔نادیہ خان نے کہا کہ بھارت نے تحقیق اور ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام لگادیا، اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کا پانی بند کرنے کیلئے جواز بنانا تھا، یہ بات اب بھارتی عوام کو بھی سمجھ آچکی ہے اور وہ بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ فالس فلیگ آپریشن بھارت نے صرف پاکستان کا پانی بند کرنے کیلئے کیا، پاکستان اور بھارت کے لوگ یا دنیا اتنی بیوقوف نہیں ہے جو یہ بات نہ سمجھ سکے۔پاکستانی اداکارہ نے ماضی کے واقعات جیسے سمجھوتہ ایکسپریس، ممبئی حملے اور حالیہ پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایسے حملے اکثر اُس وقت کیے جاتے ہیں جب کوئی اہم مغربی یا امریکی وفد بھارت کا دورہ کر رہا ہوتا ہے۔نادیہ خان نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور ہمیشہ اپنی پاک فوج کو سپورٹ کرتی رہے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں