shadi kese hui nadia hussain ne khul ke batadia

نادیہ حسین کے شوہرکی درخواست ضمانت مسترد۔۔

 ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں عاطف خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد گزشتہ سماعت میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔یاد رہے کہ ملزم عاطف خان پر الزام ہے کہ اس نے نجی کمپنی کے چیف ایزیکٹو کے 53 کروڑ روپے اپنے بزنس میں استعمال کئے۔اس سے قبل اداکارہ و ماڈل نادیہ خان کو بھی ایف آئی اے کی جانب سے شامل تفتیش کیا گیا تھا اور انہیں عدالت میں پیشی پر بھی طلب کیا جاچکا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں