نئے ویج بورڈ ایوارڈ کے جلد اعلان کا عندیہ۔۔۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، کمیٹی میں شامل ارکان نے پیمرا اور پاکستان ٹیلی وژن کے سربراہان کی تقرریوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران پی ٹی وی میں بغیر ٹینڈر تزئین و آرائش کے کام کیے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا، جس پر کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پی ٹی وی کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ جلاس میں میڈیا اشتہارات سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا اشتہارات کا فائدہ عام ملازمین کو نہیں ملتا، کئی میڈیا ہاؤسز میں ڈرائیورز اور ٹیکنیشنز کو اجرات ادا نہیں کی جا رہی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کمیٹی کو نئے ویج بورڈ ایوارڈ کے جلد اعلان کا عندیہ دیا۔کمیٹی اجلاس میں ارکان نے کہا کہ سیاسی بھرتیوں نے سرکاری اداروں میں مافیاز کو جنم دیا ہے۔ کمیٹی ارکان نے نئے سیکرٹری اطلاعات سے تعاون کی امید کا اظہار بھی کیا۔ اجلاس میں انفارمیشن کمیشن کی تشکیل سے متعلق پیش رفت پر بھی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔قائمہ کمیٹی نے اتفاقِ رائے سے پیمرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔ دوسری جانب سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پیمرا کے لیے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں