نئے صوبوں کی تجویز کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، میاں عامرمحمود۔۔

چیئرمین پنجاب گروپ اور دنیا ٹی وی کے مالک  میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تجویز کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔دنیا میں چھوٹے صوبوں کی وجہ سے ترقی ہو رہی ہے، ہمارے ملک میں 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس اختیارات اور پیسے چلے گئے ہیں، صوبوں میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن نیچے تک سہولیات نہیں پہنچ رہیں۔چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے اینکر پرسنز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کہیں جلسے نہیں کرتے، نوجوانوں کیساتھ نشستیں کر رہے ہیں، نوجوانوں کو شعور دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہمارے ملک میں تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں زبوں حالی ہے، پاکستان کا پبلک ویلفیئر انڈیکس میں 170 میں سے 140 واں نمبر ہے، اسی طرح ہیومن ڈویلپمنٹ کا 193 میں سے 168 واں نمبر ہے۔ہمارے لوگ بھوکے مر رہے ہیں، سیلاب کے علاوہ بھی لوگ بھوکے مر رہے ہیں، بچوں کی گروتھ صرف 44 فیصد ہے، ہم نے اپنا 20 سال بعد کا مستقبل بھی خراب کر لیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں