میڈیا ہمارا فخر ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر۔۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا وہ اسے یاد رہے گا۔اسلام آباد پاکستان مانیومنٹ پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم شہباز شریف تھے۔تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔تقریب میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا بھی شریک تھے۔تقریب میں معرکہ حق کے دوران اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم تشکر کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی،  ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا وہ اسے یاد رہے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں