میڈیا کو دو ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ۔۔۔

 میڈیا کے واجب الادا بقایا جات کی مد میں دو ارب روپے کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اسے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے تاکہ میڈیا ورکرز کی تنخواہیں عید سے قبل جاری کر دی جائیں، اس بات کا اظہار پرنسپل انفارمیشن آفیسر حکومت پاکستان سید مبشر حسن نے آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے چیئرمین شکیل یامین کانگا کی قیادت میں اپنے دفتر میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آر آئی یو جے کے سابق صدر طارق علی ورق، سینئر وائس چیئرمین ناصر چشتی، وائس چیئرمین ایپنک دارا ظفر، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل رانا محمد یوسف، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل شیخ وحید اورایم ڈبلیو او راولپنڈی اسلام آباد کے امجد اسلام بھی موجود تھے۔ چیئرمین ایپنک شکیل یامین کانگا نے پی آئی او کو بتایا کہ اس وقت میڈیا ملازمین  سنگین مشکلات سے دوچار ہیں اور اداروں میں تنخواہیں بھی وقت پر ادا نہیں کی جا رہی ہیں، عید سے قبل تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات جاری فرمائیں، اس کے علاوہ بھی دیگر مسائل درپیش ہیں جس پر پی آئی او نے بتایا کہ ہم نے  میڈیا مالکان کو دو ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے کی اور انہیں پابند کیا جائے گا کہ وہ عیدالفطر سے قبل تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کریں، پی آئی او نے بہت جلد آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری کی بھی خوشخبری دی۔ میٹنگ میں غیر متعلقہ و غیر منتخب نام نہادافراد کی طرف سے ایپنک کی نمائندگی کی حوصلہ شکنی بھی زیر غور آئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں