کراچی یونین اف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد، نائب صدور محمد ناصر شریف ،راہب گاہو، جنرل سیکرٹری لنبی جرار، جوائنٹ سیکریٹریز طلحہ ہاشمی، روبینہ یاسمین خازن یاسر محمود و مجلس عاملہ کے اراکین نے کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے کے موقع پر مشتعل افراد کی جانب سے میڈیا پر حملے،صحافیوں، کیمرہ مینوں، عملے پر تشدد اور ڈی ایس ان جیز کو نقصان پہنچانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں فسطائیت بڑھتی جارہی ہے۔ یہ گروہ میڈیا پر حملہ آور ہوکر کس طرح خود کو جمہوریت پسند قرار دے سکتے ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں، کیمرہ مین ، عملے ، ڈی ایس این جیز کا تحفظ حکومت ، انتظامیہ اور جلسہ کرنے والی جماعت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔۔ میڈیا کو نشانہ بناکر کیا پیغام دینے کی کوشش کی گئی۔۔ ہم حکومت سندھ و انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میڈیا پر حملہ آور عناصر سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کرکے کل قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
میڈیا کونشانہ بناکرکیا پیغام دینے کی کوشش کی گئی، کے یوجے۔۔
Facebook Comments
