quetta k bebas sahafi or maraat ke bojh

میڈیا مالکان ورکرزکا استحصال کررہے ہیں، بی یوجے۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع آزادی اظہار رائے ، صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کو درپیش خطرات کے خلاف کوئٹہ پریس کلب سے ریلی نکالی گئی جس میں صحافیوں نے شرکت کی ، مظاہرے سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت کی راہ میں منظم سوچ کے تحت رکاوٹیں حائل کی جارہی ہیں ، پیکا جیسے متنازع کالے قانون کے ذریعے صحافیوں کو آزادی اظہار رائے کی بنیادی آئینی حق سے محروم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحافیوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ، کروڑوں روپے کے سرکاری اشتہارات حاصل کرنے والے ٹی وی چینلز اور اخبارات کے مالکان اپنے ورکرز کا اس حد تک استحصال کررہے ہیں کہ انہیں حکومت کی مقرر کردہ کم سے کم اجرت کی پالیسی کے تحت تنخواہیں بھی ادا نہیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کوئٹہ میں ٹی وی چینلز کے بیورو آفسز کی بندش اور بلاوجہ عملے کی برطرفی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے تحفظ اور آزادی صحافت کو آئینی و قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اور دور روس نتائج کے حامل اقدامات کیے جائیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں