میڈیا مالکان مزدور دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں، کے یوجے۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے بعض میڈیا ہاؤسز میں میڈیا ورکرز کو عید پر تنخواہیں ادا نہ کرنا شرمناک اور گھٹیا عمل ہے کروڑوں اربوں روپے کمانے والے چینلز اور اخبارات کے مالکان کو ذرا بھر بھی شرم نہیں آتی اور دیدہ دلیری کے ساتھ مزدور دشمنی کے مرتکب ھوئے ہیں صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کہا کہ ایک بڑے چینل نے تو ایک لاکھ سے زیادہ تنخواہ لینے والے ملازمین کو عید کے بعد   اجرت دینے کا لولی پاپ دے دیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس چینل کو جب چند دنوں کے لئے آف ائیر کیا گیا تھا تو اس کا مالک خود کو بچانے کے لئے پی ایف یو جے کی قیادت کے آگے آنسو بہا رہا تھا انھوں نے مزید کہا کہ ھونا تو یہ چائیے تھا کہ عید پر ملازمین کو بونس اور ایڈوانس دیا جاتا لیکن حیرانگی اور شرم کی بات یہ ہے کہ رواں ماہ کی تنخواہیں تک نہیں دی گئیں اور جو دی گئیں وہ رمضان کے آخری عشرے میں دے کر بڑا احسان کیا ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قیادت کو مالکان کی چمچہ گیری اور اپنی نوکریاں پکی کرنے کے بجائے میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اور مربوط اقدامات اٹھانے پڑیں گے کراچی یونین آف جرنلسٹس اس حوالے سے انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی اب میڈیا ہاؤسز اور پریس کلب پر نہیں مزدور دشمن میڈیا مالکان کے ان محلوں اور بنگلوں کے باہر احتجاج کریں گے جو مزدوروں کے خون پسینے سے تعمیر کئے گئے ہیں تمام میڈیا ورکرز کی اجرتیں فوری جاری کی جائیں اور اپنا گھٹیا شرمناک سلوک ترک کیا جائے دوسری صورت میں بھر پور مزاحمت کا سامنا کرنا ھوگا اراکین مجلس عاملہ کے یو جے میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں