APNS balaochistan subai committee ka aelan

میڈیاکے واجبات 30 جون تک کلیئر کرنے کا اعلان۔۔

 وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔ تمام واجبات تیس جون تک ادا کر دئیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی این ایس فیڈرل کیپیٹل کمیٹی عہدے داران سے ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی نومنتخب فیڈرل کیپیٹل کمیٹی (اسلام آباد و راولپنڈی) کی صدارت پاکستان آبزرور کے چیئرمین و سی ای او فیصل زاہد ملک نے کی۔ وفاقی وزارت اطلاعات کے دیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے، جن میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، آئی پی وِنگ کے ڈائریکٹر جنرل عاشق حسین شیخ، ڈائریکٹر سہیل آفتاب، ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان ارجمند، اور ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد خان شامل تھے۔ فیڈرل کیپیٹل کمیٹی کے ارکان جنہوں نے اجلاس میں شرکت کی، ان میں خوشنود علی خان (چیف ایڈیٹر، روزنامہ صحافت)، وسیم احمد (چیف ایڈیٹر، روزنامہ عوام)، انصر محمود بھٹی (چیف ایڈیٹر، ماہنامہ سینٹر لائن)، آغا بلال (ہیڈ آف مارکیٹنگ، روزنامہ ڈان)، عابد مغل (ریجنل ہیڈ مارکیٹنگ، روزنامہ خبریں)، اور سید امجد علی (روزنامہ جنگ) شامل تھے۔ یہ فیڈرل کیپیٹل کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس تھا، جس میں میڈیا پالیسی، حکومت اور پریس کے مابین تعاون، اور وفاقی دارالحکومت میں ذمہ دار صحافت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے آغاز میں اے پی این ایس کے وفد نے عنبرین جان کو گریڈ 22 میں ترقی پانے پر مبارکباد پیش کی اور وزارت و میڈیا اسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں