media management mein rozana tabdeelian waqu pazeer

میڈیامینجمنٹ میں روزانہ تبدیلیاں وقوع پذیر۔۔

ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ محمد سلیم خان نےکہا ہے کہ تعلقات عامہ اور میڈیا مینجمنٹ میں ہر نئے دن کے ساتھ تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں اور ماس کمیونییکیشن کے شعبہ کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ان سے بھر پور استعفادہ حاصل کرنے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے ماس کمیونییکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے طالب علمو ں کے 19 رکنی وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔جس کی سربراہی ایسوسی ایٹ پروفیسر ماس کمیونییکیشن ڈیپارٹمنٹ ،جامعہ کراچی ڈاکٹر رعنا افضال کر رہی تھیں، ڈائریکٹر اشتہارات محکمہ اطالاعات حکومت سندھ محمد یوسف کابورو بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محمد سلیم خان نے کہا کہ خصوصا گذشتہ 15 برسوں کے دوران تعلقات عامعہ کے شعبہ میں جدید ترین رجحانات نے جہاں اس شعبہ سے منسلک صحافیوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں ان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے 35 سال کے دوران محکمہ اطلاعات میں ہونے والی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتے ہوئےکہا 1989 میں ٹائپ رائٹر پر خبر ٹائپ ہوتی تھی جس کے بعد کمپیوٹر ،فیکس ،ای میل کی سہولت آئی اور اب واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ بہت زیادہ آسان اور افسران تعلقات عامہ کا کام بہت سہل ہو گیا ہے۔ انہوں نے وفد کے اراکین کو محکمہ کے فرائض اور کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے کردار اور محکمہ اطلاعات کے اقدامات کے بارے میں پوچھے گئےسوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ محکمہ اطلاعات میں سوشل میڈیا ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے کام کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید بتایا ہے کہ غیر مصدقہ خبروں کی وضاحت اور عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے سوفٹ ویئر سے مدد لی جا رہی ہے ۔ ڈائریکٹر  جنرل تعلقات عامہ نے کہا کہ محکمہ اطلاعات میں انٹرن شپ کے لیے جامعہ کراچی کے طالب علموں کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔ وفد کے اراکین نے محکمہ اطلاعات کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور ان کی کارکردگی کے بارے میں آگہی حاصل کی ۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر ماس کمیونییکیشن یونیورسٹی آف کراچی ڈاکٹر رعنا افضال نے تفصیلی بریفنگ پر ڈائریکٹر جنرل کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شعبہ ماس کمیونییکیشن جامعہ کراچی کے دورے کی دعوت دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں