adlia ke khiaaf ishteharaat mir shakeel ki talbi

میرشکیل کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا جائے، کے یوجے۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے جنگ اور دی نیوز سے برطرف شدہ 80 ملازمین کی بحالی کے احکامات کو جنگ انتظامیہ کی جانب سے نہ ماننے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ میر شکیل الرحمن کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا جائے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ اور دی نیوز کے 80 ملازمین کو پہلے ائی ٹی این ای اور بعد میں این ائی ار سی نے بحال کرنے کے احکامات جاری کیے لیکن میر شکیل الرحمن نے ان احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت اقدام ہے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر میر شکل الرحمن اور جنگ انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں وزارت اطلاعات و نشریات کو بھی اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ جنگ سمیت دیگر اداروں نے پی ائی ڈی کے کمیشن خور افسران کے ساتھ مل کر چیئرمین ائی ٹی این ای کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے چیئرمین ائی ٹی این ای نے 80 کروڑ سے زائد رقم براہ راست پی ائی ڈی سے لے کر ورکرز کے واجبات ادا کیے جس پر کمیشن خور افسران سخت نالاں ہیں یہ کمیشن خور  افسران 35 فیصد کمیشن وصول کر کے مالکان اخبارات کو واجبات کی ادائیگی کرتے تھے کراچی یونین اف جرنلسٹس چیئرمین ائی ٹی این ای کے اس اقدام کو سرہاتی ہے اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ائی ڈی نے اس حوالے سے کئی خطوط بھی چیئرمین ائی ٹی این ای کو لکھے اور ائندہ واجبات کی رقم براہ راست ائی ٹی این ای کو دینے سے صاف انکار کر دیا یہ عمل متاثرہ میڈیا ورکرز کے لیے تشویش ناک ہے جس کے خلاف پی ایف یو جے۔ایپنک سمیت تمام یو جیز کو بھرپور انداز میں آواز اٹھانے کی ضرورت ہے اراکین مجلس عاملہ کے یو جے مطالبہ کرتی ھے کہ جنگ اور دی نیوز کے بحال شدہ ملازمین کو مزید امتحان میں نہ ڈالا جائے میر شکیل الرحمن اپنی انا پرستی سے باز آئیں دوسری صورت میں جنگ کے دفاتر اور ان کے گھروں کا گھیراؤ کیا جائے گا اس حوالے سے پی ایف یو جے قیادت کے آئندہ کے لائحہ عمل کے منتظر ھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں