آئی ٹی این ای میں جنگ گروپ کے خلاف ملازمین کے مقدمات میں چیئرمین آئی ٹی این ای نے جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمن اور فنانس ہیڈ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کراچی میں چیئرمین آئی ٹی این این کے روبرو جنگ گروپ کے ملازمین کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین آئی ٹی این ای نے گزشتہ سماعت پر جنگ انتظامیہ پر چار مقدمات میں جواب داخل نہ کرنے پر ایک ،ایک لاکھ روپے (چار لاکھ) جرمانہ عائد کیا تھا لیکن سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ جنگ انتظامیہ نے جرمانہ جمع نہیں کرایا جس پر میر شکیل الرحمن اور فنانس ہیڈ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔۔ علاوہ ازیں جنگ کے 72 ملازمین اپنے واجبات کا کیس جنگ انتطامیہ کے خلاف ایک سال پہلے جیت چکے ،انہیں ایک سال گزرنے اور آئی ٹی این ای کے حکم کے باوجود اب تک ادائیگی نہیں کی گئی ان مقدمات میں بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے اور پولیس کو حکم دیاگیا کہ 14 مئی کو انہیں گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔۔

میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کا حکم۔۔۔
Facebook Comments