mayor peshawar ka dora press club

میئر پشاور کا دورہ پریس کلب۔۔

میئر پشاور حاجی زبیر علی نے پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت اور صحافی کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں، ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار ہر کوئی تسلیم کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونیوالے عہدیدار صحافیوں کو پھولوں کے ہار پہنانے اور مٹھائی سے منہ میٹھا کروانے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اور جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مولانا امان اللہ حقانی بھی میئر کے ہمراہ تھے۔ ارشد عزیز ملک کو صدر، طیب عثمان اعوان کو نائب صدر، عرفان موسی زئی کو جنرل سیکرٹری اور ایم ریاض سمیت تمام گورننگ باڈی اراکین کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں