جیو نیوز کےکامیڈی شو ‘ہنسنا منع ہے’ کے میزبان تابش ہاشمی نے پروگرام میں آنے والے مہمان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔تابش ہاشمی نے حال ہی میں اداکار احمد بٹ کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی جہاں انہوں نے اس حوالے سے انکشاف کیا تاہم تابش نے اتنے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرنے والی شخصیات کا نام نہیں بتایا۔تابش ہاشمی نے کہا کہ کچھ مہمان شو میں آنے کے لیے ڈالرز میں تقاضہ کرتے ہیں جب کہ ایک شخصیت نے پروگرام میں شرکت کے لیے ایک کروڑ روپے مانگے تھے۔انہوں نے پروگرام میں آنے والے مہمانوں کے حوالے سے مزید بتایا کہ کئی مہمان شو شروع ہونے سے 1 گھنٹے پہلے بھی منع کردیتے ہیں اور میرا شو بغیر کسی ریہرسل کے ہوتا ہے۔تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ بعض لوگ صرف انٹرویو نہ دینے کے لئے اور پروگرام میں شرکت نہ کرنے کے لئے اتنا بھاری معاوضہ طلب کرتے ہیں۔
Facebook Comments