مودی پاکستانی چینلزبندکرکے فیک نیوزکو فروغ دے رہا ہے، رانا عظیم۔۔۔

 پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل شکیل احمد اور ارکان فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے بھارت کی جانب سے مختلف پاکستانی ریگولر چینلز اور یو ٹیوب چینلز کی نشریات بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے آزادئی اظہار رائے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے ماحول میں پاکستانی چینلز کی نشریات کو بلاک کرنے کا مقصد سچ کو چھپانا اور فیک نیوز کو فروغ دینا ہے۔ بھارتی حکومت پاکستانی میڈیا کی جانب سے سچ کو چھپا کر اپنے جھوٹے پراپیگنڈہ کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ بھارتی حکومت نے 92 نیوز، جیو نیوز، دنیا نیوز سمیت سینئر صحافیوں حامد میر، رانا محمد عظیم، جی ایم جمالی اور دیگر کے یو ٹیوب چینلز کی نشریات بھارت میں بلاک کر دی ہیں جس سے بھارت شہریوں کو سچ جاننے کے حق سے محروم رکھا جا رہا۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ کا کہنا ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویداری کرتے ہیں مگر ان کی جانب سے پاکستانی نیوز چینلز  کو بلاک کرنے کے عمل نے ان کے غیر جمہوری رویہ کو آشکار کر دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں