koi bhi sabiq wazir e azam panel interview nahi deta

منفی سوچ ہمیشہ جلدی بکتی ہے، رؤف کلاسرا۔۔

سینئر صحافی، کالم نویس اور تجزیہ کار رؤف کلاسرا کہتے ہیں کہ ۔۔منفی سوچ ہمیشہ جلدی بکتی ہے۔ مثبت سوچ کو لوگ برداشت نہیں کرتے۔ ان کے ساتھ رونا دھونا شروع کر دیں تو آپ اچھے صحافی کہلاتے ہیں۔دنیانیوزمیں اپنے تازہ کالم میں رؤف کلاسرا لکھتے ہیں کہ۔۔میرا ایک دوست کہا کرتا تھا کہ تم وہی سودا بیچو جس کے مارکیٹ میں گاہک ہیں۔ طلب اور رسد کے اصول پر چلو اور مال بنائو۔ لوگ سننا چاہتے ہیں کہ وہ برباد ہوگئے‘ تباہ ہوگئے‘ حکمران لوٹ کر کھا گئے‘ انہوں نے ہماری زندگیاں اجیرن کر دیں۔ انہیں تاریکی اور اندھیرے سے بھرپور مستقبل کی شکل دکھائو اور پھر دیکھو کہ وہ تمہیں کیسے سر پر بٹھائیں گے۔ ایسے وی لاگز میں ڈالرز چھاپو۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ اگر آپ صحافی ہیں اور آپ سے کوئی پوچھے کہ کیا چل رہا ہے اور آپ اسے کہیں کہ تم شکر کرو کہ اس دور میں زندہ ہو تو وہ آپ کو لفافہ صحافی قرار دے دے گا۔ وہ آپ سے اس ملک‘ معاشرے‘ حکمرانوں اور ان سے زیادہ امیر یا اچھی زندگی گزارنے والوں کے بارے برائی سننا چاہتا ہے۔ اسے اپنی زندگی عذاب لگتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں