لاہورپریس کلب کی آرٹ، کلچر اینڈ ٹیکنالوجی (ایکٹ) کمیٹی کے زیرِ اہتمام نثار عثمانی آڈیٹوریم میں پنجابی ویہڑا کی روحِ رواں ممتاز فن کارہ اور معروف شاعرہ بیاجی (نغمانہ خورشید) کے اعزاز میںتقریب شامِ پذیرائی منعقد کی گئی، جس کی صدارت اردو دنیا کے نام ور شاعر اور معتبر نقاد پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کاظمی نے کی۔ مہمانانِ خصوصی میں لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر افضال طالب، حسین مجروح، سیّد تقی عباس نقوی، ڈاکٹر نثار ترابی اور میجر (ر) عمران علی کھرل تھے۔ملک کے معروف ا ±دبا اور ناقدین نے بیاجی کی شخصیت، فن، مصوری اور شاعری کے حوالے سے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا، اور ان کے تازہ شعری مجموعے ”خدا اور چپ“ کی اشاعت پر دلی مبارک پیش کی۔جن میں سلیم طاہر، ڈاکٹر فاروق گجر، اقبال شاہد، ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم، آفتاب خان، تسنیم کوثر، وفا تبسم آذر، زاہدہ جبیں راو ¿، پروین سجل، سعید جمال، افتخار بخاری، اسد علی رانا، شہزاد فراموش اور اظہرغوری شامل تھے۔ جب کہ آفتاب جاوید نے بیاجی کے لیے نظم بعنوان ”گیان“ پیش کی۔سینئر نائب صدر افضال طالب نے ایکٹ کمیٹی لاہور پریس کلب کے چیئرمین امجد عثمانی کی گراں قدر ادبی اور صحافتی خدمات کو سراہا۔ انھوں نے ایکٹ کمیٹی اراکین سعید اختر، شہزاد فراموش، اظہر غوری اور شفقت حسین کی کاوشوں پر تعریفی کلمات کہے۔”خدا اور چپ“کی رونمائی کے موقع پر شاعرہ بیاجی نے شرکاے تقریب کو اورلائبریری کے لیے”خدا اور چپ“ کے نسخے پیش کیے۔دیگر شرکا میں ایکٹ کمیٹی کے اراکین طارق کامران، سلمان رسول کے علاوہ نواز طاہر، محمد علی، پرویز الطاف، نعیم احمد، اقبال بخاری، طاہر اصغر، زاہد قیوم، خالد اعجاز مفتی، بابانجمی، آغا علی مزمل، شہزادہ ذوالقرنین، راغب تحسین، اظہر محمود، ثقلین جعفری، امان اللہ خان، میاں مقصود الٰہی، مرزا ارشد اقبال بیگ، سینئر آرٹسٹ نذیر احمد، سنیئر آرٹسٹ عارف آزاد، سینئر شاعر احتشام حسن، پروفیسر فوزیہ عباس، پروفیسر عالیہ انور، سینئر ڈاکٹر مسعودسہیل ، سینئر ڈاکٹر سرجن اشرف نظامی، ڈاکٹر خالد جاوید جان، آرٹسٹ خالد مجددی، اظہر کریم، شہباز علی،صالحین بخت، رائٹر مظفر اقبال، ذوالفقار علی، پروفیسر طاہرہ، پروفیسر ثمینہ، روٹری کلب مرزا ارشد اور میاں منصور سمیت مختلف شعبہ ہاے حیات سے متعلق متعدد شخصیات نے شرکت کی۔
ممتاز فن کارہ اور شاعرہ بیاجی کے اعزاز میں شامِ پذیرائی
Facebook Comments
