انجمن مبصرین پاکستان کے صدر ڈاکٹر فرقان احمد نے سینیئر صحافی شاہد غزالی کو انجمن مبصرین پاکستان کا جنرل سیکریٹری نامزد کیا ھے ۔شاہد غزالی اپنے شاندار کیریئر میں اپنی لگن پروفیشنل صلاحیت اور میڈیا میں آ گاہی کے تمام شعبوں میں ایک باوقار حیثیت رکھتے ہیں ۔ صحافت کے علاؤہ ادبی ۔ ثقافتی اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں انکی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ اپنی آواز کو ساتھیوں کے حقوق کے لیے بلند کرنا اور ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں میں حصہ لینا انکی زندگی کا اولین مشن رہا ۔انجمن مبصرین پاکستان کی پہلی صف میں ان کی شمولیت اس باغ وبہار تنظیم کے لئے نئی رونقیں اور جدت پیدا کرے گی۔
Facebook Comments