ملتان پریس کلب کے اتوار کے روز ہونے والے الیکشن میں سینئر صحافی شکیل انجم ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے۔۔انہوں نے تین سو انہتر ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کے مخالف اشفاق احمد دوسوچونتیس ووٹ حاصل کرسکے۔۔ نائب صدر کے نشستوں پر حافظ سرفراز دوسوپچانوے ووٹ اور خالد چودھری تین سو بیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے مظہر خان نے تین سوپانچ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، ان کے حریف جمشید رضوانی نے دوسوپچانوے ووٹ حاصل کئے۔۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے فرقان بھٹی دوسوساٹھ اور نعمان خان بابر تین سو پچیس ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔۔ فنانس سیکرٹری کے لئے رؤف مان نے تین سو سولہ ووٹ لے کر فتح حاصل کی ان کے حریف فرحان خان ملغانی دوسوسڑسٹھ لے سکے۔۔ اسی طرح ممبرانِ مجلس عاملہ ندیم حیدر، اعجاز خان ترین، حاجی مظہر جاوید، رفیق قریشی، دانیال گھمن، ممتاز نیازی، سید نوید شاہ، طارق اسماعیل، سلیمان قریشی، وسیم خان بابر، محبوب ملک، تنویر گیلانی اور ناصر زیدی کامیاب قرار پائے۔ووٹنگ صبح نوبجے سے شام پانچ بجے تک بناکسی وقفے سے جاری رہی، ووٹر کو اپنا شناختی کارڈ، ادارے کا کارڈ یا ایکریڈیشن کارڈ دکھانا لازمی تھا۔۔
ملتان پریس کلب الیکشن، شکیل انجم پھر صدر منتخب۔۔
Facebook Comments
