punjab ki most media friendly wzeer e ittelat

ملتان صحافی کالونی کے مسائل جلد حل کرینگے، عظمی بخاری۔۔۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری سے ملتان پریس کلب کے سابق صدر شکیل انجم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے ملتان پریس کلب کے کل ہونے والے انتخابات کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے انتخابات پرامن، شفاف اور جمہوری انداز میں منعقد ہونے چاہئیں تاکہ صحافتی برادری کی مثبت روایات کو فروغ ملے۔اس موقع پر ملتان کی جرنلسٹ ہاؤسنگ کالونی کے زیر التواء معاملات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عظمٰی بخاری نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو ہدایت کی کہ صحافی کالونی کے مسائل کے حل کے لیے پریس کلب انتظامیہ سے فوری رابطہ کیا جائے اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔  ملتان کی صحافی کالونی کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔عظمٰی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب صحافی برادری کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ملاقات میں سینئر صحافی جمشید رضوانی بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں