ملتان سے سینئر صحافی کی جبری گمشدگی۔۔

ملتان سے سینئر صحافی کی جبری گمشدگی۔۔

یونائیٹڈ جرنلسٹس آف پاکستان نے روزنامہ اوصاف ملتان کے ایڈیٹر رپورٹنگ محمد ارشد ملک کی پراسرار گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادیٔ صحافت پر کھلا اور ناقابلِ قبول حملہ قرار دیا ہے۔موصولہ معلومات کے مطابق، محمد ارشد ملک نے ایک نجی تعلیمی ادارے کی جعلی ڈگریوں کو بے نقاب کیا، جس کے بعد انہیں گزشتہ شام ڈی ایس پی کے دفتر میں انکوائری کے بہانے بلایا گیا۔ دفتر میں حاضری کے بعد سے ان کا موبائل فون بند ہے اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔ اس سے قبل انہیں ایف آئی اے کے ایک انسپکٹر کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی رہیں۔ بعد ازاں ان کے گھر کے بجلی کے میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے میٹر اتار لیا گیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ ثابت ہوا کہ یہ سب ادارہ جاتی کارروائیاں تھیں۔یونائیٹڈ جرنلسٹس آف پاکستان حکومتِ وقت اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ محمد ارشد ملک کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔اس واقعہ میں ملوث تمام ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔صحافیوں کو ہراساں کرنے، دھمکانے اور آزادیٔ اظہار پر قدغن لگانے کی پالیسی کا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔چیئرمین رانا خالد قمر اور سیکرٹری حافظ محمد عادل نے اعلان کیا ہے کہ یونائیٹڈ جرنلسٹس آف پاکستان اس ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گا، اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں