کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر خلیل احمد ناصر اور جنرل سیکریٹری نعمت خان نے بول نیوز میں ٹیکس کے نام پر کٹوتی اور اس پر احتجاج کرنے والے صحافی رضوان اعوان سے بدتمیزی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بول نیوز کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں، غیر منصفانہ فیصلہ واپس لیں اورصحافی سے بدتمیزی کرنے والے فرد کو فوری برطرف کریں۔ تفصیلات کے مطابق بول کی نئی انتظامیہ نے کنٹرول سنبھالنے کے بعد تنخواہ میں کٹوتی کردی اور جب اس پر رضوان اعوان نے احتجاجاً استعفی دیتے ہوئے مالکان کے علم میں لایا کہ پہلی انتظامیہ نے ملازمت دیتے وقت ٹیکس ادارے کی طرف سے ادا کر کے ایک ہوم ٹیکنگ تنخواہ کا تعین کیا تھا اور اب اگر ٹیکس کو ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو تنخواہوں پر نظرثانی کر کے ان میں معقول اضافے کے بعد ٹیکس کی مد میں کٹوتی کی جانی چاہیے۔ بول انتظامیہ نے رضوان اعوان کی بہت ہی مناسب اور جائز دلیل کو سننے کے بجائے ان کے ساتھ بدتمیزی کا رویہ اپنایا۔ اپنے بیان میں کے یو جے رہنماؤں نے بول کے نئے مالکان کو خبردار کیا کہ وہ ٹی وی چینلز کے ملازمین کو ڈائیوو سروس اور کے الیکٹرک کے ملازمین نہ سمجھیں، ہم ہر صورت ملازمین کے حقوق لیکر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چینل مالکان نے فوری طور ان مطالبات کو پورا نہیں کیا تو کے یو جے دستور ان کے خلاف ہر محاذ پر کھڑی ہو کر ملازمین کے حقوق حاصل کرے گی۔ کے یو جے رہنماؤں نے ملک کے سیکورٹی کے اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ بول میں ملازمین قوم سلامتی کے ادارے کے نام پر صحافیوں کو دھمکیوں کا بھی نوٹس لیں۔ انہوں نے کہ رضوان اعوان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا شخص اپنے آپ کو قومی سلامتی کے اہم ادارے کے سابق سیکٹر انچارج کے طور متعارف کراکے بتاتے ہیں کہ ان کی جو مرضی کرتے رہیں گے کیوں کہ وہ مذکورہ ادارے کے سابق سیکٹر انچارج ہیں۔
ملازمین کو ڈائیووسروس ، کے الیکٹرک کا نہ سمجھا جائے، کے یوجے دستور۔۔
Facebook Comments